ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ہمارے مارچ سے قبل اسمبلی توڑ دو۔


ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے پہلے وزیر اعظم کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔ پہلے دن سے سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اورعوام کے سامنے بے نقاب بھی کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا ہے کہ حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نےحکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عمران خان کو ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا،جب یہ حکومت عروج پر تھی تب پیپلزپارٹی میدان میں نکلی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گھر میں گھس کر شکست دی اور ہمیں یقین ہے کہ عوامی مارچ میں ہم کامیاب ہوں گے، آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے جب کہ عوام کا حکومت سے اعتماد بھی اٹھ چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل غریب اورعوام دشمن معاہدہ ہے، جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے تو ہم نے ان کو وارننگ دی تھی کہ یہ عوام دشمن معاہدہ ہے۔

دیامر کے 10 طلباء کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ
- 4 گھنٹے قبل

گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان کی کرکٹ میں طبع آزمائی،باؤلنگ کی ویڈیو وائرل
- 4 گھنٹے قبل
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 4 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 2 گھنٹے قبل

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 27 منٹ قبل

امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 17 منٹ قبل
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 15 منٹ قبل