لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، عمران نیازی کو کو آئینی طریقے سے ہٹانا قومی فریضہ بن چکا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کہنا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، جھوٹ پر جھوٹ بولنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، کمر کس لی، اس شخص کو آئینی طریقے سے ہٹانا قومی فرض بن چکا ہے ، قوم سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے ، کورونا وائرس کی وباء عروج پر ہے، مارکٰیٹ سے بخار کی دوا غائب ہے، اب حکمرانوں پر عدم اعتماد ہوگا، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی تحریک عدم اعتماد پہلے وفاق میں آئے گی یا صوبے میں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پا کستان میں 4 سال میں کرپشن انڈیکس میں 16 پوائنٹس اضافہ ہوا، عمران نیازی کو پتہ نہیں چلتا، جو پرچی پر لکھا آتا ہے بول دیتے ہیں، عمران نیازی کل بھی رو رہے تھے، پرانے راگ الاپ رہے تھے، عمران نیازی کے جھوٹوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، آئی ایم ایف کی شرائط مان کر ایٹمی قوت کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 22 ماہ اکاؤنٹس منجمدرکھنےکےبعد برطانیہ نےشہبازشریف کوکلین چٹ دی، کل پی ٹی آئی کا فیصل واوڈا کی صورت میں ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوا، شہزاد اکبر جو گلاپھاڑ پھاڑ کر بولتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کاشکرگزار ہوں ،مرکزی کردار کے خلاف تحقیقات کیں،کل لوگوں نے نئے پاکستان کی جھوٹی تصویر دیکھی، پچھلے 4 سالوں سےعوام سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔
اس سے قبل مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔ دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں شرکت کرنی ہے اس لیے آئندہ سماعت کے لیے 2 ہفتے بعد کی تاریخ دے دیں۔
سپیشل جج سینٹرل نے انہیں ہدایت کی کہ آپ عدالت کو حاضری سے معافی کی درخواست دے دیں۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں ، عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی چالان کی کاپیاں دے دی گئیں۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل




