ایوی ایشن سیکیورٹی تنازع، اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو تمام پروازیں معطل کرنے کی دھمکی دیدی
موجودہ ایوی ایشن سیکیورٹی انتظامات منگل کو ختم ہونے والے تھے لیکن اسی دوران اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کو لے کر متحدہ عرب امارات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔


تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے اپنی تمام پروازیں روکنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملک دبئی میں ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ’علاقائی بحران‘ پیدا ہو جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سینئراسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سیکیورٹی تنازع پرڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
موجودہ ایوی ایشن سیکیورٹی انتظامات منگل کو ختم ہونے والے تھے لیکن اسی دوران اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کو لے کر متحدہ عرب امارات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا کہ اسرائیل بالآخر متحدہ عرب امارات کے ساتھ شعبہ ہوابازی میں اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے، اگر ہم یواے ای کے لیے پرواز نہیں کر سکتے ہیں، تو اماراتی کمپنیاں بھی یہاں نہیں اتر سکتیں۔
اسرائیلی اہلکار نے اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں متحدہ عرب امارات کے بنیادی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران علاقائی ہو سکتا ہے اور اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے‘۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago





