بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب معاملے پر مزید سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی معذرت کر لی۔


نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے بھی باحجاب طالبات کی انصاف کی درخواست سے پلہ جھاڑ لیا۔ نے حجاب پر پابندی کےخلاف کیس میں مداخلت سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلم طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست کی سماعت کے لئے اصرار نہ کریں اورکرناٹک ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو کیس کی سماعت کرنے دیں۔
ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ حجاب معاملے میں کیوں کودے ،ہائی کورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔ دیکھیں گے کہ آگے کیا کر سکتے ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب معاملے پر مزید سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی معذرت کر لی۔
کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کی جانب سے طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد سے مسلم طالبات کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا ۔
مسلم طالبات نے پابندی کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل





