تجارت

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی : اسٹیٹ بینک ذخائر 17 ارب 33 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2022, 9:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،  اسٹیٹ بینک ذخائر 17 ارب 33 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئےہیں جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 72کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئےہیں ۔   بینکوں ذخائر 6 ارب 38 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  4 فروری تک اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 1 ارب 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، اسٹیٹ بینک کے زخائر اضافے کے بعد 17 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ،  کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6.38 ارب ڈالر ہوگئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق   آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، ڈالر سکوک بانڈ کی فروخت سے 1 ارب ڈالر بھی موصول ہوئے ، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.63 ارب ڈالر بڑھ گئے ہیں ، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 4 فروری تک 23  ارب 72 کروڑ ڈالر دے تجاوز کرگئے ہیں۔