Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 11 2022، 4:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کے نائب وزیراعظم برائے دفاع سید شہاب بن طارق سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اومان کی مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقاتوں میں پاک اومان فوجی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

Advertisement