لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔


ملتان سلطانز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شعیب ملک 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 49 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 34 گیندوں پر 34 سکور بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہو گئے۔
شان مسعود کی اننگز 68 سکور پر ختم ہوئی، انہوں نے اپنی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کو کیچ دے بیٹھے۔ ریلی روسو 15 سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
ٹم ڈیوڈ نے 18 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ باری کھیلی,وہ بھی کپتان وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔
خوشدل شاہ 11 اور انور علی 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوور میں 182 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض ، ثاقب محمود اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل 4 اور حیدر علی صرف ایک رنز بناسکے،لیونگسٹن 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 44 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
بین کٹنگ 23 اور رتھرفورڈ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ اور مزربانی نے 3،3 وکٹیں حاصل کی۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 21 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- an hour ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 21 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 21 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 4 hours ago





