- Home
- News
آرمی چیف کا نگرپار کر کا دورہ ، جوانوں کو ساتھ دن گزارہ ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لوکل کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگرپارکر کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف نے جوانوں کو ساتھ دن گزارہ، آرمی چیف کو لوکل کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ تیاروں پر توجہ موکوز رکھیں ، کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کے موثر جواب کے لئے بھرپور تربیت جاری رکھیں ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مقامی ہندو کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں برابر کے شہری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر ہندوکمیونٹی نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ہندو کمیونٹی نےاظہار خیال کیا کہ ہندوں پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- an hour ago
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- 36 minutes ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- an hour ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- an hour ago
ایران کے صوبے لوریستان میں بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد ہلاک
- 33 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 3 hours ago