ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 28 شعبان 31 مارچ 2022 تک اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرائے جاسکتے ہیں ۔


ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور اس مبارک مہینے میں عمرے کی ادائیگی کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق 28 شعبان 31 مارچ تک عمرہ اجازت نامے ایپ ہولڈر اور ان کے مرافقین کیلئے جاری ہوں گے ، عمرہ اجازت نامے کے کا اجرا دن 31 مارچ 2022 ہے، رمضان سے دو دن قبل تک اجازت نامے جاری ہوں گے۔
مارچ کے تمام ایام گرین ہیں البتہ ہر ہفتے جمعے کا دن اس سے مستثنی ہے ۔ جس پر سرخ رنگ نظر آرہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ماہ مارچ میں ہر جمعے کو اجازت نامے طلب کرنے والوں کا رش ہے ۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامے کے وقت اور تاریخ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے۔ مناسب تاریخ اور وقت کے انتخاب کا فیصلہ آرام دہ ثابت ہوگا ۔
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے وزارت حج نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے اجرا کے لیے کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لینا ضروری ہیں ‘۔
اس کے علاوہ مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج اور سعودی عرب آتے وقت پی سی آر ٹی سرٹیفکیٹ پیش کرنا بھی ضروری ہے ۔ متعلقہ فضائی کمپنی یا سعودی محکمہ پاسپورٹ سے رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
وزارت حج و عمرہ نے پھر ہدایت کی ہے کہ’ نیا عمرہ اجازت نامہ دس روز بعد ہی جاری کرایا جاسکے گا ۔ یہ پابندی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا ایس او پیز کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لگائی گئی ہے ۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامہ مقررہ وقت سے چار گھنٹے قبل تک منسوخ کیا جاسکتا ہے اور اسی وقت دوسرا اجازت نامہ جاری کرایا جاسکتا ہے۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل





