- Home
- News
روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے : امریکہ نے خبردار کردیا
واشنگٹن : روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ اور اتحادی ممالک نے اپنے شہریوں کو آئندہ 48گھنٹوں میں یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں لہذا امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں ۔ وائٹ ہاؤس مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین بارڈر پر اتنے فوجی اکٹھا کرلیے ہیں جو کسی بھی وقت یوکرین پرحملے کیلئے کافی ہیں۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہوگا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوگی۔ روس یوکرین پر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کے دوران حملہ کر سکتاہے ۔
برطانیہ ، کینیڈا ، ہالینڈ، لٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کا حکم دے سکتے ہیں ۔ یہ نہیں کہہ سکتے کے پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب جنگ روکنے کیلئے سفارتی سرگرمیاں بھی تیز ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون دونوں ممکنہ طور پر آج اپنےروسی ہم منصب پیوٹن سے رابطہ کریں گے ۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں قائم امریکی سفارتخانے کو خالی کرنے کا اعلان کردیا گیا ، امریکی آرمی چیف مارک ملی کا روسی ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، دونوں آرمی چیفز کےدرمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد خدشات پر بات کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- an hour ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- an hour ago
ایران کے صوبے لوریستان میں بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد ہلاک
- an hour ago
کراچی : پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک ،بزرگ شہری بازیاب
- 28 minutes ago
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- an hour ago
دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، صدر مملکت
- 26 minutes ago