Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے : امریکہ  نے خبردار کردیا 

واشنگٹن : روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ اور اتحادی ممالک نے اپنے شہریوں کو  آئندہ 48گھنٹوں میں یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 12th 2022, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے : امریکہ  نے خبردار کردیا 

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ  روسی افواج کسی بھی وقت  یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں  لہذا  امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں ۔  وائٹ ہاؤس مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان  نے کہا ہے کہ  روس نے یوکرین بارڈر پر اتنے فوجی اکٹھا کرلیے ہیں جو کسی بھی وقت یوکرین پرحملے کیلئے کافی ہیں۔ 

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر  کا کہنا ہے کہ روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہوگا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوگی۔ روس یوکرین پر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کے دوران حملہ کر سکتاہے ۔ 

 برطانیہ ، کینیڈا ،  ہالینڈ، لٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی  اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔  انہوں نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کا حکم دے سکتے ہیں ۔ یہ نہیں کہہ سکتے کے پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب جنگ روکنے کیلئے سفارتی سرگرمیاں بھی تیز ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون دونوں ممکنہ طور پر آج اپنےروسی ہم منصب  پیوٹن سے رابطہ کریں گے ۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق  یوکرین میں قائم امریکی سفارتخانے کو خالی کرنے کا اعلان کردیا گیا ، امریکی آرمی چیف مارک ملی کا روسی ہم منصب سےٹیلی فونک   رابطہ کیا ہے ، دونوں آرمی چیفز کےدرمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد خدشات پر بات کی گئی ہے۔ 

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
 ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس 

 ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس 

  • 13 گھنٹے قبل
اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے

  • 12 گھنٹے قبل
غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید

  • 11 گھنٹے قبل
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی

  • 13 گھنٹے قبل
چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی 

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی 

  • 13 گھنٹے قبل
بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو

  • 11 گھنٹے قبل
سال  2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟

سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟

  • 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

  • 13 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال

  • 13 گھنٹے قبل
ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

  • 15 گھنٹے قبل
ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 16 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ

اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement