- Home
- News
بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کل ہو گی
پشاور : خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔
پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں مخلتف پولنگ اسٹیشنز پر کل 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی ۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، کرک ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور بونیر ، ضم شدہ اضلاع خیبر، مہمند اور باجوڑ میں بھی ری پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ری پولنگ کے سلسلے میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوچکا ہے ، آج شام تمام اسٹاف بمعہ پولنگ میٹریل پولنگ اسٹیشن پہنچ جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں کُل568 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، کُل 1ہزار 834 پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 62 ہزار 924 مرد ووٹرز جبکہ 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں ، پشاور میں کُل ووٹرز کی تعداد 13ہزار 244 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 6834 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6410 ہے۔
پشاور میں تین نیبر اینڈ ویلج کونسلز کیلئے7 پولنگ اسٹیشنز اور 28 پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 11 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 13 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 14 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 12 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 hours ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 12 hours ago