- Home
- News
اسلام آباد : پولیس مقابلے میں سب انسپکٹرشہید ، ملزم گرفتار
اسلام آباد: تھانہ بارہ کہو کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے ، پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے کی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔
تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 39 minutes ago
ایران کے صوبے لوریستان میں بس کھائی میں گر گئی، 10 افراد ہلاک
- 14 minutes ago
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار
- 17 minutes ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- an hour ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 34 minutes ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago