- Home
- News
مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔
آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے ، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 12 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 12 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 11 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 10 گھنٹے قبل