‘پرویز الہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا ‘
منڈی بہاوالدین : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم 18 فروری کو منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا ، ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کنٹینر چاہیے تو کرائے پر دے دیں گے ۔پاکستان کی انڈسٹری، زراعت اپنے پاوں پر کھڑی ہوچکی ہے، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے نکلنے کے لئے شور مچاتے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چائنہ کے کامیاب دورے کے بعد 23 سال بعد وزیر اعظم ماسکو جارہا ہے۔ کرپشن کیسز کی رفتار پر وزیر اعظم بھی غیر مطمئن ہیں ، مقصود چپراسی کا کیس جلدی شروع ہوگا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے، شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کرکے عدالت نہیں گئے، شام کو زرداری کی دعوت کردی ، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 7 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 7 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
