ملزم اپنی آخری بیوی کے ساتھ بھونیشور میں رہ رہا تھا جو دہلی کے ایک سکول میں پڑھاتی تھیں۔


نئی دہلی : بھارت کی سات ریاستوں میں 14 خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر شادی کرنے والے ایک شہری کو اوڈیشہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور سے تعلق رکھنے والے شخص نے 48 برس میں 14 شادیاں کیں۔ اس پر الزام ہے کہ وہ بیویوں کو چھوڑنے سے قبل ان سے رقم لے کر بھاگ جاتا تھا۔
اوڈیشہ میں بھونیشور کے پولیس ڈپٹی کمشنر اوم شنکر داش نے بتایا کہ یہ شخص خود کو ڈاکٹر متعارف کرواتا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سے شادی کرتا جبکہ پیرا ملٹری فورس میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی متاثرہ خواتین میں شامل ہے۔
پیر کو گرفتار کیے گئے شہری جس کی عمر 60 برس سے اوپر ہے، نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے۔ ملزم نے پہلی شادی 1982 میں کی تھی جبکہ 2002 میں دوسری شادی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں شادیوں سے ملزم کے پانچ بچے ہیں۔
پولیس ڈپٹی کمشنر اوم شنکر داش کا کہنا ہے کہ 2002 اور 2020 کے درمیان اس شہری نے دیگر خواتین کے ساتھ رشتوں کی ویب سائٹس کے ذریعے دوستی کی اور دیگر بیویوں کے بارے میں بتائے بغیر ان سے شادیاں کیں۔
ملزم اپنی آخری بیوی کے ساتھ بھونیشور میں رہ رہا تھا جو دہلی کے ایک سکول میں پڑھاتی تھیں۔ ملزم کی دیگر شادیوں کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد آخری بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم کو کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ڈپٹی کمشنر اوم شنکر داش کا کہنا ہے کہ ملزم کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ درمیانی عمر کی خواتین سے شادی کرتا جن میں سے زیادہ تر طلاق یافتہ ہوتیں۔ یہ وہ خواتین تھیں جو دوبارہ شادی کرنا چاہ رہی تھیں اور ان کو چھوڑنے سے پہلے وہ ان سے رقم وصول کرتا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم نے دہلی، پنجاب، آسام، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت سات ریاستوں میں خواتین کو دھوکہ دیا۔ پہلی دو بیویاں اوڈیشہ سے تھیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 16 منٹ قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل














