اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اُمور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 39 ارب روپے کی مالیت کے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پچیس ہزار سات سو نوجوان قرض سکیم کے تحت قرض لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے بھی دیئے جا رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی ارب روپے مالیت کے دو ہزار ٹریکٹر بھی نوجوان زرعی تاجروں کو دیئے گئے ہیں ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ''کامیاب جوان ہنر سب کیلئے'' اقدام کے تحت تیسرے بیج میں چھ ہزار وظائف کی پیشکش کی جا رہی ہے، ۔وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شروع کی گئی کھیلوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی مہم کو ملک کے کونے کونے میں لے جایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک نوجوانوں کو ایک لاکھ سکالرشپس دی جاچکی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سکالرشپس کے لئے 4 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ 60 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپس دی جائیں گی ۔ سندھ کے نوجوانوں کو ا س سے پہلے 22 ہزرار کے لگ بھگ سکالرشپس دی گئی ہیں اور اس مرحلہ میں مزید 13 ہزار سکالرشپس دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے اور مواقع فراہم کرنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔اس مہم کو ہر گاؤ ں تک پھیلایا جائے گا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ہاکی ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کی چیمپین شپس جلدہوں گی۔ انعام بٹ کامیاب جوان ریسلنگ ایمبیسڈر ہوں گے۔ ہماراہدف آئندہ کامن ویلتھ گیمز ہے۔ ہمیں ملک میں ملک کر کھیلوں کوفروغ دیناہے ۔ فٹ بال ڈرائیو کے تحت 20 نوجوان فٹ بالر منتخب کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کی تمام فیڈریشنز اور صوبوںکو مل کر کام کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھیلوں کو نظر اندازاور تباہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سے 10 لاکھ ، 10 لاکھ سے ایک کروڑ اور ایک کروڑ سے اڑھائی کروڑ تک کا قرضہ فراہم کیاجا رہاہے جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا بلاسودقرضہ فراہم کیاجارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اسلامی بینکاری کے تحت بھی قرضہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ نوجوانوں میں ہر ماہ 3سے 4 ارب روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں اور ہم اس میں مزید تیزی لانا چاہتے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 15 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 15 گھنٹے قبل










