جی این این سوشل

دنیا

لتھوینیا نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی

ولنیئس: صدر لتھوینیا کا کہنا ہے کہ روسی فورسز کی بڑے پیمانے پر موجودگی کے باعث فوج سرحدوں پر بھجوائی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لتھوینیا نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  لتھوینیا نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صدر لتھوینیا کا کہنا ہے کہ روسی فورسز کی بڑے پیمانے پر موجودگی کے باعث فوج سرحدوں پر بھجوائی جائے گی۔

دوسری جانب   ایسٹونیا نے یوکرین کی سیاسی مدد کے ساتھ ساتھ اسلحہ فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعظم ایسٹونیا کا کہنا ہے کہ   روسی جارحیت کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یورپی یونین اور نیٹو کی سطح پر ہر ممکن قدم اٹھایا جائے، عوام پرسکون رہیں، ابھی ہماری سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دنیا

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی

یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک  ،  5 زخمی

نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان

حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اورسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد  فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔

10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll