جی این این سوشل

دنیا

مقبوضہ کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی، طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر

بھارتی فوجی طلبا کیلیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کے بجائے انہیں ہراساں اور تذلیل کرتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی، طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر
مقبوضہ کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی، طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر

بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی سے طلبا کی تعلیم بُری طرح متاثر ہونے لگی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی طلبا کیلیے تعلیم کا حصول آسان بنانے کے بجائے انہیں ہراساں کرتے اور تذلیل کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں فلاح عام ٹرسٹ کے زیرِ انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکولوں میں مسلمان طلبا کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری کا رہائشی مکان قرق کیا گیا اور شہری جاوید احمد بٹ پر منشیات فروشی کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا۔املاک کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، ایجنسیز اور پولیس منشیات فروشی کے الزامات کی آڑ میں آزادی پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

پاکستان

پاکستانی تاریخ میں مارخور کے شکار کیلئے سب سے بڑی بولی

امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی تاریخ میں  مارخور کے شکار کیلئے سب سے بڑی بولی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کرلیا۔

امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی نے میڈیا کو بتایا کہ اکتوبر میں ہونے والی بولی میں امریکی شہری نے مارخور کا شکار کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

فاروق نبی کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا جبکہ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف نے مارخور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔

فاروق نبی نے کہاکہ کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا جبکہ گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا امکان

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، لاہور میں آج بارش کا  امکان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لاہور میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج لاہور میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی پاکستان میں پہلے جبکہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 190 تک جا پہنچی۔

دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری سے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، رات گئے ہونیوالی برفباری نے وادی نیلم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت منفی 6ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے سبب آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا جب کہ رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہلکی دُھند کے باعث آج صبح حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندو خیل کا وکیل سے مکالمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک مقدمہ نہ سنا جائے، عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے تو کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل نے کہا کہ یہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ کی طرف سے تاخیر ی حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے۔

جسٹس جمال مندو خیل نے وکیل حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کہ کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں یہ کیس چلانا چاہتا ہوں۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی نہیں بنتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کا کوئی پیارا زیرِ حراست نہیں اس لیے تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے تحت ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بنچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے تحت ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست خارج کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

واضح رہے اعتزاز احسن نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک سماعت نہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll