جی این این سوشل

علاقائی

گوجرانوالہ میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

گوجرانوالہ :پنجاب کے  ضلع  گوجرانوالہ میں  پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  5 روزہ پولیو مہم  کا افتتاح ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے خانہ بدوش بچوں کو قطرے پلا کر کیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا تھا کہ ضلع میں پولیو مہم 28 فروری سے 4 مارچ تک جاری رہے گی ، پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ 17ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔  پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 2890 موبائل ٹیمز ، 159 فکسڈ ٹیمز ، 66 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں مراکز صحت، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈز اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گی ۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا تھا کہ  پولیو مرض کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے ،والدین اپنے 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو دو قطرے پولیو ویکسین کے ضرور دلوائیں۔ 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں   پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،  حکام کے مطابق صرف 2020 تک پاکستان میں 84 کیسز تھے، اور اس سے پہلے 2019 میں 97، لیکن 2021 سے اب تک پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس رہ گیا ہے۔

پاکستان

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم

محکمہ پاسپورٹ نے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے، قواعد میں ترمیم کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ  سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔  

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔  

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ذرائع  کے  مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے  پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو  کر بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں  پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے  کیس کی  مرکزی  ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں  موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll