علاقائی
پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔
شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔
طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
علاقائی
سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو کر بری کر دیا
ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی
190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تجارت
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
700 فی تولہ کمی کے بعد بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور