جی این این سوشل

صحت

ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں  وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ

ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ 

محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور اسپتال مریضوں سے بھرگئے ہیں۔صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ملیریا کے ایک ہزار 976کیس رپورٹ ہوئے، حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے  ایک لاکھ 19ہزار 293  اور لاڑکانہ سے 55 ہزار 294کیس سامنے آئے۔ میرپورخاص سے ملیریا کے 33 ہزار 953 کیس، شہید بینظیرآباد سے 20 ہزار 858 جب کہ سکھر سے ملیریا کے 17ہزار 777کیس رپورٹ ہوئے۔ 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیماری پھیلنے کی بڑی وجوہات میں ناقص نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور احتیاطی تدابیر کا فقدان شامل ہے۔ 

علاقائی

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی

ابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، دھرنوں پر پابندی

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، یہ پابندی 23 نومبر سے 25 نومبر تک نافذ رہے گی۔ 

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، پابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا۔  دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ، 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی، پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام اباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک اور بلندی کو چھو لیا

100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا  ریکارڈ، انڈیکس نے ایک اور بلندی کو چھو لیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 98 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 681 پوائنٹس اضافے سے 98 ہزار 10 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ

حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمور میں ڈاکوؤں کا  پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کشمور کے علاقے گیھلپور میں کیا گیا، حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ارسلا شر اور شبیر شر شامل ہیں۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے علاج کے لیے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کی اطلاع کے فوری بعد کچے کے علاقے میں کارروائی کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll