وزیر اعلی پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل