جی این این سوشل

علاقائی

اسموگ کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا بھارتی  ہم منصب کو خط لکھنے پر غور

اسموگ کا مسلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسلہ ہے اس کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے،مریم نواز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسموگ کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا بھارتی  ہم منصب کو خط لکھنے پر غور
اسموگ کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا بھارتی  ہم منصب کو خط لکھنے پر غور

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچ رہی ہوں کہ اسموگ کے معاملے پر مشرقی پنجاب کے وزیر اعلی کو خط لکھوں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کا مسلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسلہ ہے اس کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔

مریم نواز کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں موجود  اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی فضائی آلودگی خطرناک  حد تک بڑھ چکی ہے، اتوار کو پنجاب کا صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک پہنچ گیا تھا۔

ٹیکنالوجی

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پی ٹی آے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، جون میں SMW4 اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا، دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔

سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

700 فی تولہ کمی کے بعد بعد سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

محمد رضوان سمارٹ کرکٹر ہیں،ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، شعیب ملک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ سمارٹ کرکٹر ہیں۔

اس موقع  پر شعیب ملک   کامزید کہنا تھا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی  وہ کامیاب رہے، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، میں  ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان جبکہ سلمان علی آغا  کو قومی ٹیم   کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll