روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ سے فون پر بات کرنے اور یوکرین کے ساتھ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کے بعد یوکرینی نمائندے سے بات کرنے کے لیے اپنا وفد منسک بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔


میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا کہ صدر شی جن پنگ نے دونوں فریقین سے سرد جنگ کی ذہنیت دور کرنے اور تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شی جن پنگ نے زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے متوازن، مؤثر اور پائیدار یورپی سیکیورٹی کا طریقہ کار تیار کریں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین تمام ممالک کی خود مختاری اور سرحدی آزادی کا احترام کرتا ہے۔
ادھر کریملن نے بیان میں بتایا کہ صدر شی کو روسی اقدامات کا احترام ہے اور قریبی رابطے، اقوام متحدہ میں دوطرفہ تعاون کے لیے تیار ہیں جہاں دونوں ممالک ویٹو کے اختیارات کے ساتھ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین ہیں۔
کریملن کے مطابق پیوٹن نے صدر شی کو بتایا کہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی لوگوں کے تحفظ اور نسل کشی کے خلاف ضروری تھی، جس کو مغرب بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دے رہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پیوٹن نے چینی صدر کو بتایا کہ امریکا اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے طویل عرصے سے روس کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور نیٹو کے حوالے سے پیوٹن نے بتایا کہ وہ اپنے وعدے سے مستقل مکر رہے تھے، مشرقی علاقے میں فوجی تعنیاتی میں اضافہ کردیا تھا اور روس کی حکمت عملی کی بنیاد کو چیلنج کر رکھا تھا۔
بیان کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago





