گزشتہ شب یوکرین کے صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ روس آنے والے گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ کر دے گا۔


روس کی جانب سے یوکرینی دارلحکومت کیف پر قبضے کی لڑائی جاری ہے ۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی دارالحکومت پر کئی سمتوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ شہر میں میدان اسکوائر کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی ۔کیف شہر کے مرکز میں دھماکوں کی آواز میلوں دور سے سنائی دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے دارالحکومت کیف کے مضافات میں اہم اسٹرٹیجک علاقے پر قبضہ کر لیاہے۔ یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ميكولائف میں روسیوں کو آگے بڑھنے سے روک لیا گیا ہے۔
دوسری جانب روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر میلیٹوپول کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔روسی فوج کو میلیٹوپول مین کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
گزشتہ شب یوکرین کے صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ روس آنے والے گھنٹوں میں دارالحکومت کیف پر حملہ کر دے گا۔یہ رات سخت، بہت مشکل ہوگی، لیکن صبح ضرور آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری مزاحمت کو توڑنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔ ہمیں ثابت قدم رہنا چاہیے،یوکرین کی قسمت کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کیف کا دفاع کرنےکی اپیل بھی کی ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل





