Advertisement

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اٹلی میں نئی پابندیاں عائد

روم : عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں اور کیسز میں اضافے کے پیش نظر اٹلی میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، حکومت نے ایسٹر پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 14th 2021, 1:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اطالوی وزیر اعظم  ماریو ڈریگی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلنے کی ایک ’نئی لہر‘ سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں  اپریل کی 5 تاریخ تک غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔  تمام دکانیں ، ریستوران اور اسکول بند رہیں گے۔ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کے مطابق لومبارڈے ریجن میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

 اٹلی میں کورونا کے نئے کیسز میں رواں ہفتے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اطالوی حکومت کے مطابق وائرس کی نئی اقسام کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔  ایسٹر پر محدود تعداد میں گرجا گھروں میں جانےکی اجازت دی جاسکتی ہے۔

 مہلک ترین وبا کورونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچائی تھی تاہم اطالوی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔ اٹلی وہ پہلا ملک تھا جس نے کیسز میں اضافے سے بچنے کیلئے پہلی بار لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا ۔

اٹلی میں  اب تک 31 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ،  ایک لاکھ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ برطانیہ کے بعد یورپی ممالک میں دوسری بلند ترین شرح ہے ۔ کیسز میں اضافے کی ایک وجہ ویکسی نیشن مہم کی تاخیر بھی قرار دیاجارہا ہے   جیسا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد خون کی پھٹکیاں بننے کے کچھ واقعات پر کئی یورپی ممالک نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا  گیا ہے۔

دوسری جانب  عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 96 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 51 ہزار 700 ہو گئی ہے۔  دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو  رجسٹرڈ ہوا تھا ۔

Advertisement
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • a day ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 7 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 hours ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 6 hours ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 hours ago
Advertisement