Advertisement

روسی نیوکلئیر فورسز کو الرٹ جاری، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاخصوصی ا جلاس طلب

روس سے مذاکرات کیلئے یوکرینی وفد بیلا روس پہنچ گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔  

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 28th 2022, 2:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روسی نیوکلئیر فورسز کو الرٹ جاری، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاخصوصی ا جلاس طلب

یوکرین پر روس کے حملے کے پانچویں روز بھی کیف میں دھماکے سنے گئے ۔ پیوٹن نے خصوصی نیوکلئیر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔ یوکراینی صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کے لئے 400 کرائے کے قاتل کیف بھیجے گئے ہیں ۔ روس سے مذاکرات کیلئے یوکرینی وفد بیلا روس پہنچ گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔  

روسی فوج کی یوکرین پر پانچویں روز بھی بمباری جاری ہے۔دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔روسی حملوں میں 14بچوں سمیت 352 شہری ہلاک ہوگئے۔روسی فوجیوں اور ٹینکوں کے بڑے قافلے کی کیف کی جانب پیش قدمی  بھی جاری ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق روس سے مذاکرات کیلئے یوکرینی وفد بیلا روس پہنچ گیا۔ دوسری جانب اس جنگ  کو روکنے اور روس پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں بھیجنے کے لیے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہوئی۔ تجویز کے حق میں 11 اور مخالفت میں 1 ووٹ پڑا۔  تاہم بھارت متحدہ عرب امارات اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسی دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا گیا ہے۔ 

ٹائمز میگزین  کے مطابق واگنر گروپ مبینہ طور پر ایک نجی ملیشیا ہے جسے صدر پوتن کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک چلاتا ہے جسے زیلنسکی کے قتل کے لئے متحرک کردیا گیا ہے۔

نیٹو کے جارحانہ بیانات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج  کی نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق کم از کم چار لاکھ 22 ہزار مہاجرین یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں جا چکے ہیں۔

Advertisement
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

  • 11 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

  • 9 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • 9 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

  • 12 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

  • 11 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

  • 13 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

  • 7 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

  • 9 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی  مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

  • 9 گھنٹے قبل
غزہ  کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement