اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو حتمی خطرات اپنی جماعت کےاندر سے لاحق ہوں گے۔

جی این این کے پروگرام"لائیوو د ڈاکٹر شاہد مسعود "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ یہ بات میں بہت پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کو حتمی خطرات اپنی جماعت سے لاحق ہوں گے، عمران خان کی جماعت میں 30سے 40 ایسے لوگ ہمیشہ سے موجود ہیں اور اب وزارتیں نہ ملنے پر ان کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔
جہانگیر ترین کیخلاف سازش۔۔۔ سنیئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا تجزیہ @Shahidmasooddr @JahangirKTareen @PTIofficial #LivewithDrShahidMasood #GNN pic.twitter.com/ucqamf5v51
— GNN (@gnnhdofficial) January 27, 2021
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کامزید کہنا تھا کہ جب عمران خان اور جہانگیر ترین کا تنازعہ ہوا تھا تو میں نے دونوں سے ملاقات کی ایک ناکام سی کوشش کی تھی، جہانگیر ترین کے لہجے میں کوئی تلخی نہیں تھی اور ان کا کہنا تھاکہ یہ کارروائی صرف میرے خلاف ہو رہی ہے اور یہ ایک سازش ہے،ایک پورا گروپ میرے خلاف کھڑا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا شوگر کمیشن پر کہنا تھا کہ میں سارے چوروں کو جیل میں ڈال دوں گا لیکن مجھے اس بات کا علم تھا کہ یہ نہیں ہو گا،اس لیے میں کہتاہوں کہ حتمی طور پر خطرات اند رسے لاحق ہوں گے،لیکن یہ کبھی نہیں کہا کہ پی ڈی ایم کوئی دھرن تختہ کرے گی،ایسا ممکن نہیں ہے اور افراتفری کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 6 گھنٹے قبل

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل