آج سے کاروبار و تفریحی مقامات شام6 بجےبند ، انڈور،آؤٹ ڈور شادیوں پر پابندی
لاہور : کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لاہوریوں پر نئی پابندیاں لگا دی گئیں ، کاروبار اور تفریحی مقامات شام6 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹورز ، گوشت، دودھ کی دکانیں اوربیکریاں 24گھنٹےکھلی رہیں گی، ریسٹورنٹس، انڈور آؤٹ ڈور شادی ہالز اور سینما ہالز پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق 29مارچ تک نافذ العمل رہے گا،محکمہ صحت کے مطابق کاروباری مراکزشام6بجے بند ہوجائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل سٹورز،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس 24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گے۔بیکریز ، گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں،تندور او ر پٹرول پمپس کوپورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس،ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید بتایا کہ تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے۔ لاہور کے تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔جبکہ ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع ہے صرف ٹیک آویز کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند رہیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے بڑے 7شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت،درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کورونا کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 8 hours ago

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 6 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 8 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 6 hours ago

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 8 hours ago

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 9 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 8 hours ago

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 9 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 10 hours ago

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 9 hours ago

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 9 hours ago

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 5 hours ago