Advertisement
پاکستان

ناراض 17 حکومتی ارکان کی فہرست تیار، ہوم ورک مکمل کر لیا گیا

حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلیے اپنے ارکین قومی اسمبلی کو اپوزیشن سے دور رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 11th 2022, 12:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ناراض 17 حکومتی ارکان کی فہرست تیار، ہوم ورک مکمل کر لیا گیا

تفصیلات کے مطابق ناراض 17 حکومتی ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی جن میں سے 7 ایم این ایز سے آج رابطہ کیا جائے گا۔ ناراض ارکان سے رابطوں کیلئے کئی آپشنز تیار کر لئے گئے۔

تحریک انصاف قیادت نے متعلقہ رہنماوں کو ناراض ارکان کی تمام شرئط پوری کرکے ہر صورت ساتھ ملانے کی ہدایت کی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کا ڈی چوک پر بڑا اجتماع بھی زیر غور ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلیے منصوبہ تیار کرلیا۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے،اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہونے دیا جائے پھر سرپرائز ملے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کروں گا اور انہیں بتاؤں گا سیاست کرتے کیسے ہیں ۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن نے اسپیکرآفس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement