Advertisement
پاکستان

عدم اعتماد پر حکمت عملی تیار، وزیراعظم جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں: گل کادعویٰ

عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو سرکاری خرچ پر اُردو سیکھائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 11th 2022, 2:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدم اعتماد پر حکمت عملی تیار، وزیراعظم جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں: گل کادعویٰ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان جب تک چاہیں گےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کے نظام پر حملہ آور ہیں اور اپوزیشن ان کے اشارے پر چل رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پر تنقید کے حوالے سے شہباز گل نے کہا کہ بلاول کی خاتون اول پر الزام تراشی شرمناک ہے، بلاول گھریلو خواتین پر کیچڑ اچھالیں گے تو جواب بھی اُتنی شدت سے دیا جائے گا۔  شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو سرکاری خرچ پر اُردو سیکھائیں گے۔

Advertisement