لوئر دیر: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف سے کہا میں نہیں کہتا عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ لیا ہے۔


جب وزیراعظم عمران خان لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی، انھوں نے کہا عمران، فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، میں نے آرمی چیف سے کہا میں نہیں کہتا عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ لیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کسی کے سامنے جھکتی ہے تو اس ملک کی کوئی عزت نہیں کرتا، جب تک آپ میں غیرت ہے دنیا آپ کی عزت کرے گی۔اپوزیشن رہنماوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا میرے منشور کا حصہ ہے۔ یہ تینوں اکٹھے ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف امریکی صدر کے ہاتھ میں پرچی پکڑ کر بیٹھا تھا ، اس کے ہاتھ میں پرچی تھی اور کانپیں ٹانگ رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی بولا گیا کہ اس کو بھگوڑا نہ بولوں۔ جس جماعت کے سربراہ کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہو وہ آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو عظیم قوم بنانا میرا فرض ہے، نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا اور نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔ تھری اسٹوجز نے ملک کے سارے ادارے تباہ کر دیے، ڈیزل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے ادارے کو ٹھیک کریں گے، مطلب فوج کو ٹھیک کریں گے،آپ کیا اداروں کو ٹھیک کرو گے آپ نے جسے ہاتھ لگایا اسے تباہ کر دیا۔
جلسے سے خطاب کو دوران وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا میں خدمت کروں گا مجھے ایک موقع دو، آصف زرداری امریکیوں کو خط لکھتا ہے مجھے میری فوج سے بچالو، چھوٹا شریف کہتا ہے عمران خان نے یورپی یونین کو انکار کر کے بڑا غلط کیا، شہباز شریف بھی ان کو ٹائی پہن کر کہتا ہے سر مجھے موقع دیں میں خدمت کروں گا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 منٹ قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل




