عالمی مبصرین کے مطابق روسی صدر کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے یوکرین میں جاری جنگ کو شدت اور تقویت ملے گی


ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی حمایت یافتہ باغیوں کے ساتھ ہزاروں جنگجو رضاکاروں کو بھی متعین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور یورو ڈاٹ کے مطابق جن رضاکاروں کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان کی تعداد 16 ہزار ہے اور وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔
عالمی مبصرین کے مطابق روسی صدر کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے یوکرین میں جاری جنگ کو شدت اور تقویت ملے گی البتہ روسی فوجیوں کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی ضرور واقع ہو گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 16 ہزار رضاکار موجود ہیں جو باقاعدہ جنگجو ہیں۔
روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ وہ رضا کار مشرقی یوکرین کے الگ ہونے والے ڈونباس کے علاقے میں روسی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار بھی ہیں۔
اس حوالے سے کریملن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ہمیں ایسے لوگ دکھائی دیں جو پیسے کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ڈانباس میں مقیم افراد کی مدد کے لیے جانا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں تنازعات کے علاقے تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی کہ مغربی ساختہ جیولین اور اسٹنگر میزائل جو روسی فوج نے یوکرین میں قبضے میں لیے تھے، انہیں ڈانباس فورسز کے حوالے کیے جائیں۔ اس ضمن میں انہوں ںے جدید ہتھیاروں کا بھی ذکر کیا۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کیونکہ امریکہ نے نیٹو کو ہماری سرحدوں تک پھیلا دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے سربراہان نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ کہ روس یوکرین کی جانب سے کی گئی مزاحمت سے حیران ہے جس نے کریملن کو اس فوری فتح سے محروم رکھا جس کا اس نے سوچا رکھا تھا اور جس کا اسے مکمل یقین بھی تھا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 5 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago




