شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7 روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔
شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیاء سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہت بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انکا قریبی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل




