Advertisement

سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

سعودی وزارت توانائی کے ترجمان نے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی اور فوری طور پر اس کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 12 2022، 8:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کی جانب سے ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی گئی ہے اورترجمان نے بتایا کہ ریفائنری پر ڈرون حملہ 10 مارچ جمعرات کے روز کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے ترجمان نےبتایا کہ جمعرات کی صبح 4 بجے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں معمولی آتشزدگی ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جب کہ اس سے ایندھن کی فراہمی بھی متاثر نہیں ہوئی۔

سعودی وزارت توانائی کے ترجمان نے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی اور فوری طور پر اس کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement