لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے در در پر پھر رہے ہیں۔


عظمی بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اول کے قریبی رشتہ دار ملک سے باہر جانے کی اطلاعات ہیں، شہزاد اکبر بھی ملک سے جا چکے ہیں اور کسی کے سامنے نہیں آ رہے، ان کا احتساب کا نعرہ اور کہانی کہاں تک پہنچی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومتی رکن کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام اتحادی بہت جلد عوام کی آواز سے آواز ملائیں گے، لگتا ہے کہ شیخ رشید کو کوئی گن سن مل گئی ہے اس لئے ان کی دم پر پیر آ گیا ہے، ہمارے نمبر پورے ہیں لیکن ہم اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق علیم خان کی مسلم لیگ ن میں ابھی تک کوئی شمولیت نہیں ہوئی ہے، تھوک کے حساب سے اراکین صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ملنے کو تیار ہیں، علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، اللہ کی شان ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ اب اپنا خرچہ خود اٹھایا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان کا ان کے اپنے ساتھی اور اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago




