اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی ہے۔


ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور ایوان کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل کرلی ہے۔
پہلا مرحلہ ریکوزیشن اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا، دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطے کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن میں کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک ضابطے کے مطابق قرار دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago





