راولپنڈی : پانچویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا پبی میں انعقاد کیا گیا، مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8ٹیموں نے حصہ لیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پبی میں پاک آرمی کے انٹرنیشنل ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں پاکستان آرمی کی 8ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ اردن، مراکش، نیپال، ترکی، ازبکستان، کینیا، سعودی عرب اور سری لنکاکی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ملتان کور نے مقابلہ جیت لیا ،راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بین الاقوامی ٹیموں میں سے نیپال،ترکی اور ازبکستان نے سونے کے تمغے جیتے، چاندی کے تمغے کینیا، مراکش اور سری لنکا نے جیتے جبکہ اردن اور سعودی عرب کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے، تقریب کے مہمان خصوصی نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔
پاک آرمی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی کی شرکت جبکہ پاکستان میں مراکش کے تعینات سفیر محمد کارمون بھی تقریب میں شریک تھے۔ شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے 7 سے 9 مارچ تک 60 گھنٹے پر محیط تھے جس میں جس کا مقصد فنی مہارت اور میدان جنگ میں جوانوں کے ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانا تھا، مقابلوں میں ٹیموں کا جسمانی برداشت، ذہنی چستی اور حکمت عملی کی مہارت کے لئے جائزہ بھی لیا گیا، مقابلے میں انتہائی مشکل ماحول میں مختلف ایونٹس شامل تھے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 16 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 12 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 14 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 16 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 18 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 12 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 15 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)



