حافظ آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو سب اکٹھے ہو کر کوشش کررہے ہیں کہ حکومت گر جائے گی، آنے والے دنوں میں سب دیکھیں گے کہ تین چوہے شکارکرنے نکلے ہیں وہ خود شکار ہوجائیں گے۔


وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار جلسے پر پی ٹی آئی کےعہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں ، کارکنوں کو اس شاندار جلسے کی مبارکباد دیتا ہوں، حکومت کے پانچ سالوں میں جو ہم ترقیاتی کام کرینگے وہ تاریخ میں نہیں ہوئے ہونگے، مجھے سیاست میں آنے کی کیا ضرورت تھی، اللہ مجھے سب کچھ دے چکا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بڑے مقصد کے لیے بنا تھا، جب تک وہ مقصد نہیں سمجھیں گے قوم نہیں بنیں گے، نظریے کے بغیر قوم نہیں ہوتی وہ ایک ہجوم ہوتا ہے، جب قوم نظریے سے ہٹتی ہے وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، ہم نے ایک عظیم قوم بننا تھا۔ پاکستان کا نظریہ علامہ اقبال نے واضح طور پر دیا، ہم نے ریاست مدینہ کے نظریے پر بننا تھا، مدینہ کی ریاست نے کئی عرصوں تک دنیا کی امامت کی، جیسے ہی مسلمان اس نظریے سے پیچھے ہٹے وہ نیچے آتے گئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے عوام کو کہا کہ اچھائی کیساتھ کھڑے ہو گے اور برائی کیخلاف جہاد کرو گے، اللہ نے انسان کو اجازت نہیں دی کہ ایک طرف برائی ہو رہی ہو اور انسان کہے کہ میں کسی طرف نہیں، جب تک قوم برائی کیخلاف نہیں کھڑی ہو گی وہاں برائی بڑھتی جائے گی ، برائی بڑھتی جائے گی تووہ قوم آگے نہیں بڑھے گی، جب ایک قوم ظلم کیخلاف نہیں کھڑی ہو گی تو ظلم بڑھتا جائےگا، قوم کرپشن کیخلاف کچھ نہیں کرے گی تو کرپشن بڑھ جائے گی، برائی کا مقابلہ معاشرہ کرتا ہے۔25 سال سے قوم میں تبلیغ کر رہا ہوں، اگر عظیم قوم بننا ہے تو سب کو اچھائی کا ساتھ دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے ، امریکی صدر کے آگے یہاں کے وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں ، وزیراعظم نے پرچی پکڑی ہوتی ہے کہ امریکی صدر کے سامنے کچھ غلط نہ کہہ دے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ، شہباز شریف کو دیکھیں، مغربی ایمبیسیڈ کے سامنے سوٹ پہن لیتا ہے ، شہباز شریف کہتا ہے کہ عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ، یہ دونوں ان کے سا منے بوٹ پالش کرتے ہیں ۔انگریزوں پر تنقید کردی عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ، بلاول کہتا ہے "او ہو" عمران خان نے پاکستان پر ظلم کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں مغربی ذہنیت کو اندر سے جانتا ہوں، جو لوگ انکے جوتے پالش کرتے ہیں وہ انہیں حقارت سے دیکھتے ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو ملک اپنی عزت نہیں کرتا دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، ہمارے ملک میں دس سال کے اندر 400 سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے، اس ملک نے ڈرون حملے کیے جس کیلئے ہم جنگ لڑرہے تھے، آصف زرداری اور نواز شریف نے ایک دفعہ ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، ایک دہشت گر د30سال سے لندن میں بیٹھا ہے ،اس دہشتگرد نے کراچی میں پاکستانیوں کو قتل کیا ، میں نے کہا آپ اجازت دیں گے ہم ڈرون حملہ کرکے لندن میں اسے مار دیں، کوئی بھی مہذب معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا، کیا ہم آپ کے ''کمی'' ہیں کہ آپ یہاں آکر ڈرون حملہ کریں، ان سے کہا کہ اس کو ہمارے حوالے کرو تو کہتے ہیں کہ عدالت میں ثابت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ واضح کردوں کہ پاکستان کو ہر ملک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں، میری ذمہ داری پاکستان کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے، کسی کو خوش کرنے کیلئے اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کی کبھی اجازت نہیں دونگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر برطانیہ کے وزیراعظم نے پاکستان کی مثال دی، پچاس سال میں پہلی بار پاکستان میں ڈیمز بن رہے ہیں، ملک میں دس بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، ڈیمز سے سستی بجلی پیدا کرینگے، مہمند، دھاسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر سے پانی دوگنا ہو جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ تین چوہے شکارکرنے نکلے ہیں وہ خود شکار ہوجائیں گے ، حکومت گرانے کے بجائے یہ تین چوہے خودشکار ہو جا ئیں گے۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)

