Advertisement

روس کی چین سے فوجی مدد کی اپیل؟ امریکا کی سخت نتائج کی دھمکی

روس کے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیوں سے تین سو ارب ڈالرز کے زخائر منجمد ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 14th 2022, 6:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کی چین سے فوجی مدد کی اپیل؟ امریکا کی سخت نتائج کی دھمکی

یوکرین : روس اور یوکرین میں مذاکرات آج دوبارہ  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔

یوکرین کے مطابق روس نے مثبت انداز اختیار کیا ہے، روس اب بہتر انداز میں اردگرد کی دنیا کے ماحول کو سمجھ رہا ہے، دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ متعدد امریکی خبر رساں اداروں کو بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد چین سے فوجی مدد فراہم کرنے کو کہا ہے، جس پر امریکا کا کہنا ہے کہ اگر چین نے روس کی یوکرین پر حملے میں مدد کی تو اسے سخت “نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ وہ اس درخواست سے آگاہ نہیں ہے۔ یہ انتباہ روم میں امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے آیا ہے، جو آج ہونی ہے۔ دوسری جانب امریکہ صحافی برینٹ ریناڈ کیف کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے پہلے غیر ملکی صحافی ہیں۔

روس کے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیوں سے تین سو ارب ڈالرز کے زخائر منجمد ہوئے ہیں، مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کیلئےدباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری تعاون کو برقرار رکھیں گے، روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

گذشتہ روز یوکرین پولینڈ کی سرحد کے قریب فوجی اڈے پر 30 روسی میزائل داغے گئے، حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں غیر ملکی دستوں اور ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
Advertisement