تاہم دلہن کے والد نے سنگین صورتحال کے سبب پولیس کو بلایا جس کے بعد دلہا کے والدین بات چیت پر رضامند ہوئے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں بھارت میں بغیر کسی سنجیدہ وجہ کے مختلف بہانے بناکر دلہن اور دلہا کی جانب سے گھر والوں کی مرضی سے ہونے والی شادی کے انکار کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔
کہیں دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کے سر پر بال نہ دیکھ کر شادی سے انکار کیا تو کہیں دلہے والوں کو مناسب جہیز نہ ملنے پر شادی ٹوٹ گئی تاہم اس بار کچھ منفرد ہی ہوا جس میں شادی ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب جاری تھی، دلہن اور دلہا والے نہایت خوشگوار موڈ میں شادی کی رسومات ادا کررہے تھے کہ اچانک کھانا کھلا اور شادی میں بدنظمی ہوگئی۔
دراصل دلہا اور دلہن کو ایک ساتھ کھانا دیا گیا اور جب دلہن نے کھانا کھانا شروع کیا تو وہ اُلٹے یعنی بائیں ہاتھ سے کھانا کھارہی تھی جو دلہے کو ناگوار گزرا اور اس نے دلہن کے رویے کو غیر مناسب کہہ کر فوراً ہی شادی سے انکار کردیا جس میں اس کے گھر والوں نے بھی حمایت کی اور بارات واپس لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
تاہم دلہن کے والد نے سنگین صورتحال کے سبب پولیس کو بلایا جس کے بعد دلہا کے والدین بات چیت پر رضامند ہوئے۔ پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لڑکی کو سیدھے ہاتھ سے کھاتے ہوئے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ اس کے ہاتھ پر لگی چوٹ ہے۔
تاہم دلہن کے گھر والوں کے اصرار پر دلہا اور اس کے گھر والے شادی کرنے پر رضامند ہوگئے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago




