Advertisement
پاکستان

تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے:اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماداپوزیشن کا آئینی حق ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں ویلکم کرتا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 14th 2022, 11:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے:اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سے مشاورت کروں، میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں، جو اقدام اٹھاؤں گا قانون اورولز کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اسد قیصر سے سوال ہوا کہ اسمبلی اجلاس سے متعلق آپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا فیصلہ ہوا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پر اجلاس ہوگا۔

Advertisement