وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، اراکین کا وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ہیں۔ان ملاقاتوں میں شیر اکبر خان، سلیم الرحمان، ظل ہما، چوہدری عامر سلطان چیمہ، ملک عمر اسلم خان، عثمان خان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمران خٹک، جاوید اقبال وڑائچ، عبدالمجید خان نیازی اور نیاز احمد جھاکڑ شریک ہوئے۔ معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔اراکین نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کے پی ٹی آئی حکومت نے عوامی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں، خواتین، غریب اور متوسط افراد کے لیے بلا سود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت رعایت راشن، تعلیمی وظائف، ایمرجنسی کیش، زچہ بچہ کی نشونما، خصوصی افراد کی کفالت، پناہ گاہیں اور خواتین کے لیے سنٹر بنائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی خاطرحکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔ یہ وہ تمام اقدامات ہیں جو پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں اٹھائے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔
وزیر اعظم کی اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور ان کے مسائل فوری حل کرنےکی تلقین۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago





