اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور رخسانہ بنگش سمیت دیگر موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کی طرف سے وفاقی وزیر سید امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف نے نمائندگی کی۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے تحت بات چیت کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے پیش کردہ تمام نکات سے اتفاق کیا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل





