متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔


ایم کیو ایم کا وفد چوہدری بردران سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور رخسانہ بنگش سمیت دیگر موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کی طرف سے وفاقی وزیر سید امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف نے نمائندگی کی۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے تحت بات چیت کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے پیش کردہ تمام نکات سے اتفاق کیا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- an hour ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 38 minutes ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 26 minutes ago





