اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 313 ہوگئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19ہزار 627 ہوگئی ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد18ہزار26ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں466افرادکوروناسےشفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک 14 لاکھ71ہزار288مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
Statistics 15 Mar 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) March 15, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 34,401
Positive Cases: 473
Positivity %: 1.37%
Deaths :4
Patients on Critical Care: 560
ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے34ہزار401ٹیسٹ کیےگئے ہیں ، جبکہ کوروناکے560مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 16 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 18 گھنٹے قبل




