Advertisement

انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم

انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں 18 مارچ سے ختم کردی جائیں گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 15th 2022, 3:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایسٹرکی چھٹیوں سے قبل تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ 

دنیا بھر سے انگلینڈ آنے والے مسافروں کے لئے منفی کوویڈ ٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں ، 18 مارچ سے لوکیٹر فارم کی شرائط بھی ختم ہوجائیں گی ۔ لوکیٹر فارم میں مسافروں کو سفری معلومات کے علاوہ برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ کا ایڈریس دینا ہوتا تھا۔

برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا  ہے کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے۔

برطانیہ کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے موقع پر آیا ہے جب ملک کے چاروں حصوں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور مشرقی آئرلینڈ میں جنوری کے بعد سے پہلی مرتبہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ نے قرنطینہ  کی پابندی بھی ختم کر دی  تھی۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 4 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 15 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 20 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 21 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 16 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 18 hours ago
Advertisement