تحریک عدم اعتماد کا سیاسی و جمہوری طریقے سے مقابلہ کرینگے : شاہ محمود قریشی
اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ سیاسی و جمہوری طریقے سے کرینگے۔


تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے اعلان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ نمبرز پورے ہیں تواسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کو ہٹانے پر اتفاق ہے، اس کے علاوہ کسی بات پر کوئی اتفاق نہیں، ان کا منشور اور منزل ایک نہیں، یہ چوں چوں کا مربہ ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ارکان کودھمکی دینے یارابطوں میں رکاوٹ ڈالنےکا کوئی ارادہ نہیں، تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمے داری کوبخوبی سمجھتےہیں۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہےجبکہ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی تک جتنے جلسے ہوئے ہیں، آپ دیکھ لیں ان سب میں کمال کا ماحول تھا، ستائیس مارچ کا اجتماع بھی پر امن ہو گا اور جلسے کے بعد منتشر ہو جائیں گے ، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا کسی جگہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو دعوت دی ہے ، ڈی چوک پر جلسے کے لیے بے پناہ جوش ہے، یہ دھرنا نہیں ہے، ہم دھرنا دینے نہیں آ رہے، اس بات میں فرق محسوس کریں۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے اور ہم اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونےدیں گے۔ اوآئی سی اجلاس کیلئےدعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں، اسلام آبادمیں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئےاعزازہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سے شیئرکرنا چاہتے ہیں، جلسےکےذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے قائدین نے مشترکہ اجلاس کے بعد 23 مارچ سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 20 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 گھنٹے قبل




