Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ارکان کا وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہے ،جس میں ارکان نے وزیر اعظم مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 15th 2022, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ارکان کا وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ارکان قومی اسمبلی لال چند، شنیلا روتھ، جے پرکاش ، جمشید تھامس، چوہدری محمد عدنان، اعجاز خان جازی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، صالح محمد، مجاہد علی، ملک انور تاج، ناصر خان موسیٰ زئی، شہریار افریدی، ملک فخر زمان خان، خرم شہزاد، روبینہ جمیل، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی، رائے محمد مرتضی اقبال، ظہور حسین قریشی اور وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ حالیہ جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے۔  پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ انصاف و قانون کی بالادستی اور غریب کی فلاح کے لیے کام کیا ہے۔حکومت نے مشکل فیصلے لے کر  معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت خود بھاری سبسڈی برداشت کر رہی ہے۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا گیا جس کو عوامی فلاح پر ہی خرچ کیا گیا۔ سرکاری اخراجات میں کمی لائی گئی تاکہ وہی پیسہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاسکے۔کورونا وباء نے بین الاقوامی معیشت کو نقصان پہنچایا تاہم ہماری حکومت کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  زراعت، تعمیرات، بڑی صنعتوں، برآمدات اور ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ہماری سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ قومی صحت کارڈ، کامیاب پاکستان پروگرام، احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، کسان کارڈ تخفیف غربت  اور معاشی ترقی کے لیے حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں۔ حکومت تمام فیصلے ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح کو مد نظر رکھ کر لیتی ہے۔

وزیر اعظم کی اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی  ہدایت بھی کی ۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
Advertisement